کراچی میں پانی کی قلت کا خطرہ

کراچی (قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ انجینئرکینجھرجھیل کا کہنا ہے کہ کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گئی، جھیل میں پانی کی سطح 56 سے کم ہوکر 48 فٹ پر آگئی . ایک بیان میں کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر نے کہا کہ پانی کا لیول 42 فٹ ہونے پر کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوجائے گی .


انہوں نے کہا کہ کراچی کو جھیل سے 1200 کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلیشیئرز اور بارشوں کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں