وزیراعظم شہباز شریف کولندن طلب کیا یانہیں؟ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بتا دیا

لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف اوردیگرکوطلب نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اوردیگرنےنوازشریف سے مشاورت کے لیےملاقات کی درخواست کی تھی،

شہبازشریف اوردیگرافراد نوازشریف سے مشاورت کے لیے لندن آرہے ہیں،پیرکی صبح لندن پہنچا تھا پورا دن نوازشریف کے ساتھ رہا،عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے پرنوازشریف کومبارک باد دی،گزشتہ رات بحرین کے لیے روانہ ہوا تھا،اب پاکستان واپس آرہا ہوں۔