ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں،عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی سامنے آگئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی سامنے آگئے۔جیو نیوز کے مطابق پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کا کہنا ہےکہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت

کے لیے متحد ہیں، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہےکہافواجِ پاکستان کےایک ایک افسر اور جوان نے وطن کے دفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے، ہم ان سازشی الزام کو مستردکرتے ہیں، افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔