حکومت نے ڈالر کو نیچے لانے کیلئے تیاری پکڑ لی ، بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے لگژی آٹئمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں ۔
نجی ٹی وی نے وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقیحکومت نے تجاویز پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے ، لگژی آئٹمز میں مہنگی گاڑیاں، پرفیومز ، چاکلیٹس ، فینسی لائٹس اور ٹائلز شامل ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی ہے ، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہو گا ۔