عرب دنیا
دبئی اور ابو ظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی اور ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو اب انشورنس پروگرام کے تحت بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم نے بیرگار افراد کے لیے انشورنس پروگرام متعارف کروادیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت بیروزگار ملازمین کو محدود عرصے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا جبکہ بیروزگاری الاؤنس اچانک نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ملازمین کو دیا جائے گا۔
یہ الاؤنس ایسے ملازمین کو محدود عرصے تک نئی ملازمت ملنے تک مالی تحفظ فراہم کرے گا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس الاؤنس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں لیبرمارکیٹ کی مسابقت کو بڑھانا ہے جبکہ ملازمین کی حفاظت اور ان کے روزگار کے لیے مستحکم ماحول قائم کرنا ہے۔