حرا مانی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں . اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)


شئیر کی گئی تصاویر میں حرا مانی کو لال رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں . اس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے عید کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی .
اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا جس پر مانی اتنے طعنے دیتے تھے کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو جس پر میں مانی کو کہتی تھی کہ میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتے تھے .
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا تھا کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں . حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے ظعنے دے دے کر میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے .
اداکارہ حرا کا یہ بیان ان کے شوہر اور میزبان کو تو پسند آیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے .
صارفین نے مزید کہا اداکارہ حرا کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو باڈی شیمنگ کی عکاسی کرتا ہے،حرا مانی کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہئیے .

. .

متعلقہ خبریں