صبا قمر کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔
صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہئیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔
یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔