پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شئیر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شئیر کردی۔اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مدرز ڈے کے موقع پر اپنے شوہر و گلوکار نک جونس اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)


اُنہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ مدرز ڈے پر ہم خود کو پچھلے چند مہینوں اور اس دوران زندگی میں آنے والی تبدیلی پر غور کرنے سے روک نہیں سکتے۔پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں 100 سے زائد دن گزارنے کے بعد ہماری شیر خوار بچی آخر کار گھر پہنچ گئی ہے۔
اداکار نے لکھا کہ ہر فیملی کا ایک مختلف سفر اور تجربہ ہوتا ہے، ہمارا سفر چند مہینوں کے لیے مشکل تھا تو اس دوران جو بات واضح ہوئی وہ یہ کہ زندگی کا ہر لمحہ قیمتی اور مکمل ہوتا ہے۔