سارہ نےمداحوں کوکیاخوشخبری سنائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی نئی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق خبر دی ہے۔پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں، سارہ خان اپنے پروجیکٹس اور بہترین اداکاری کے سبب آج کل ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔

آج کل مداح اُنہیں شاپنگ مالز میں اپنے بجائے اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں کریم رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سارہ خان خوشگوار موڈ میں تصویروں کے لیے پوز کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)


سارہ خان نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’جَلد آ رہا ہے۔‘

اُن کی یہ تصوریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں جبکہ اِن تصویوں کے کمنٹ باکس میں سارہ خان کے مداحوں کا بے تابی سے پوچھنا ہے کہ اب اُن کا کونسا نیا پروجیکٹ آ رہا ہے۔