ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 190 روپے کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے میں فروخت ہورہا ہے . 16 اپریل سے اب تک ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 190 روپے کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا .
گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی . یادرہے کہ 16 اپریل سے اب تک ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے، 16اپریل کو ڈالر181روپے 55 پیسے پرتھا، ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 930ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے .

واضع رہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری، شہباز حکومت آنے کے بعد صرف ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ میں تقریباً 1 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا . پاکستانی روپیہ نے منگل کے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں اپنی قدر میں بدترین گراوٹ دیکھی .

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 187 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی .
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 189روپے 30پیسے کا ہوگیا . ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی واضح ہو گیا ہے . اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 50 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، جبکہ اماراتی درہم بھی مزید مہنگا ہو گیا . سعودی ریال 50 روپے 29 پیسے جبکہ اماراتی درہم 51 روپے 36 پیسے کا ہو گیا .
جبکہ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت آنے کے بعد صرف ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 930ارب کا اضافہ ہوا ہے . بتایا گیا ہے کہ 16 اپریل کے بعد سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا . معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے مارکیٹ بدترین غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے .
اسی باعث ایک جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ قدر کھو رہا ہے، تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کا شکار ہے . دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو چکی اور 100 انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر چکا .

. .

متعلقہ خبریں