ایک بھائی پاؤں پکڑ کر ، دوسرا گالیاں دیکر معافی مانگتا ہے ، شہبازگل کی شریف برادران پر تنقید

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا کہ ایک بھائی پاؤں پکڑ کر معافیاں مانگتا ہے ، دوسرا گالیاں دے کر معافی مانگتا ہے ، ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ دونوں بھائی چور ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز گل نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ کے وزیر اعظم رہنے والے نے ملک کو لوٹا ، پیسے لوٹ کر ایک اور ملک کو اپنا وطن بنا لیا ہے ، وہ رپورٹ مانگ رہے ہیں مگر کوئی ایسا ڈاکٹر نہیں جو رپورٹ دے دے ، آپ بیماری کا جھوٹ بول کر بھاگے ،آپ کو واپس آنا ہوگا، دونوں بھائیوں کی دو ایک ہے اور وہ عمران خان ہے ، معجون تھوڑا کڑوا ہے وہ آپ کو نگلنا پڑے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھلی ہے ، سندھ کے عوام کا پیسہ لگانے کی بجائے لوٹ مار کرتے ہیں ،سندھ میں بھی پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا۔