کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکہ کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، پولیس کاحیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکہ کرنے والی خاتون کی ایک اور مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی ،ویڈیو شاہرہ فیصل پر واقع مقامی ہوٹل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکہ کرنے والی خاتون کی دھماکے سے قبل شاہرہ فیصل پر واقع ہوٹل میں جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے ، مبینہ طور پر خاتون ہوٹل میں اپنے شوہر افتخار سے ملنے آتی تھی ،ہوٹل ریکارڈ کے مطابق شوہر افتخار نامی شخص کی انٹری ہوتی تھی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کیساتھ بچے بھی ہیں ،خودکش دھماکہ کرنے والی خاتون نے کاندھے پر کالے کلر کا بیگ لٹکا رکھا تھا ،ایک بڑا شاپنگ بیگ بھی تھا ،پولیس تفتیشی کے مطابق خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی،خودکش خاتون کے شوہرکی گرفتاری کیلئے اسی ہوٹل میں چھاپہ مارا گیا تھا۔