پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلہ اتحادیوں سے مل کر کریں گے،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلہ اتحادیوں سے مل کر کریں گے،پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈیز کا معاملہ زیرغور ہے . کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے .

پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں لیکن ایسا نہیں، مجموعی طور پر 300 کا مسئلہ ہے .
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عارف علوی کو سوچنا چاہئیے وہ صدرِ پاکستان ہیں،عارف علوی ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں . جب کوئی اس عہدے پر پہنچتا ہے تو کسی جماعت سے تعلق نہیں رہنا چاہیے . علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی جب کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں نے شرکت کی ‘ یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں‘ اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے .
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں ، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے اس کے علاوہ پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی ، اب مزید برداشت کے قابل نہیں ہے ، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے . الیکشن سے متعلق سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے ، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے تاہم الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی ، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے . خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ہیں جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں