تین رکنی کمیٹی نے آپریشن کے پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے جہاز کے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے . اس سلسلے میں جہاز پر اینکرز بھی پہنچا دیے گئے . واضح رہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے 15 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ جہاز کے ٹینک سے تیل منتقلی کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) ساحل سمندر پر گزشترہ کئی دنوں سے پھنسے مال بردار جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے سالویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی، 3 رکنی کمیٹی میںڈپٹی کنزرویٹر کے پی ٹی کیپٹن محمد الطاف، مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل افسر سلمان رضا اور چیف انجینئر و شپ سرویئروامق ابرار صدیقی شامل ہیں .
متعلقہ خبریں