سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑی پیشگوئی کردی . چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی،پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، آصف زرداری مافیا کے خلاف لوگ بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے .


جیو نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی ہے اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہےلیکن اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں .
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں لیکن آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں . گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساری جائیداد پاکستان میں ہے اور تم کہتے ہو عمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، میرا نام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا .
شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے کہ عمران خان فوج کیخلاف باتیں کررہا ہے، فوج اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا . انہوں نے کہا تھا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ، ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے .
اس ملک کو کرپٹ لیڈروں اور غداروں نے قوم کی خودداری کو ختم کردیا تھا، لیکن اللہ نے قوم کی غیرت کو جگا دیا، میں 26سال سے کوشش کررہا تھا، علامہ اقبال کی شاعری ایک چیز کیلئے تھی کہ قوم کو جگایا جائے . علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی . آج میں پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں