خدشہ تھا لہجے کیوجہ سے فلم انڈسٹری میں اہمیت نہیں دی جائے گی ،دپیکا پڈوکون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہےکہ خدشہ تھا کہ لہجے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں اہمیت نہیں دی جائے گی۔
حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے فیشن میگزین ’ووگ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے جنوبی بھارتی لہجہ ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کیریئر ختم ہونے کے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by VOGUE India (@vogueindia)


دپیکا پڈوکون کے مطابق انہیں شک تھا کہ ان کے لہجے کی وجہ سے انہیں اہمیت نہیں دی جائے گی اور جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے ان کا بالی ووڈ کیریئر آگے نہیں بڑھے گا۔
بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کبھی صنفی تفریق کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی مرد و خاتون کا موازنہ کیا اور نہ ہی اس مسئلے کو اہمیت دی۔دپیکا پڈوکون کے مطابق ان کی اور ان کی بہن کی پرورش کبھی اس طرح کی ہی نہیں گئی کہ وہ لڑکیاں ہیں اور انہیں اپنے حقوق اور اپنی بعض چیزیں لڑ کر لینی پڑیں گی مگر پھر انہوں نے ہر چیز کے لیے جدوجہد کی اور انہیں حاصل کیا۔
اداکارہ نے ہالی ووڈ میں مختلف نسلوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو کاسٹ کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ابھی ہالی ووڈ میں مختلف نسل اور خطوں کے لوگوں کو کاسٹ کرنے یا انہیں مواقع دیے جانے کا معاملہ ابتدائی سطح پر ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by VOGUE India (@vogueindia)