میں سیدہ نہیں ہوں، دانیہ کا عامر لیاقت پر ایک اور سنگین الزام

لاہور (قدرت روزنامہ)حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت سے متعلق کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر خصوصی اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں اُنہوں نے عامر لیاقت پر مزید سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے غلط مت سمجھیے گا،

میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مَلِک ذات کی ہوں، میں سیدہ نہیں ہوں، ایسا مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ تم اپنے نام کے ساتھ سیدہ لکھواؤ، میں نے اُنہیں بہت روکا تھا کہ یہ غلط ہے۔
اس پردانیہ نے بتایاکہ عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ یہ میرا مسئلہ ہے، میں جانوں اور میرا کام۔دانیہ ملک کا کہناہے کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر ملک لکھا ہوا ہے ناکہ سیدہ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


متنازعہ ویڈیو وائرل: عامر لیاقت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان، سیاسی کارکن اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کا اپنی لیک نازیبا ویڈیو پر موقف سامنے آگیا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی زمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے، ان کا مؤقف کیاہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟