بلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا گیا تو اس نے کہیں منفی پانچ اور کہیں مثبت پانچ ریڈنگ اوپر یا نیچے ظاہر کی . اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے جب جب آپ کو بلڈ پریشر ناپنا ہو تو گھڑی کا ایک بٹن دبائیں جس سے دباؤ کے تحت ربڑ کا ایک حصہ نیچے سے ابھرتا ہے اور کلائی پر دباؤ ڈال کر بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے .


بی پی ڈاکٹر میڈ کو سال 2022 کی عمدہ طبی ایجادات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے . دن میں کسی بھی وقت بلڈ پریشر معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یہ نیند کے دورانئے اور معیار پر بھی نظر رکھتی ہے .
یوں اسے دنیا میں طبی معیار کے تحت بلڈ پریشر بتانے والی پہلی گھڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے . اگرچہ اس کی ایف ڈی اے منظوری کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ عین ایف ڈی اے معیارات کے تحت کام کرتی ہے . گھڑی کسی بھی وقت بلڈپریشر بتاکر آپ کے ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے بھی آگاہ کرتی ہے . ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایجاد سات روز تک کام کرسکتی ہے .

لیکن اس کے علاوہ بھی یہ بھرپور انداز میں دیگر طبی معیارات پربھی نظر رکھتی ہے . اس کے اوپر اور نیچے ہوا بھرنے والے غبارے نما ابھار بنائے گئے ہیں . جیسے ہی آپ بلڈ پریشر معلوم کرنے کا بٹن دباتے ہیں دونوں اوپر اور نیچے سے کلائی پر دباؤ ڈال کر درست بلڈ پریشر بتاتے ہیں .


اس کے علاوہ واک، ورزش اور نیند کے معمولات کو بھی معلوم کیا جاسکتا ہے . اب تک دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد افراد اسے خرید کر استعمال کرچکے ہیں . 95 فیصد افراد اس کی کارکردگی سے مطمییئن بھی ہیں . گزشتہ برس کے مقابلے میں اب اس کا نیا ماڈل بنایا گیا ہے جو پیداواری مراحل میں ہے .
بی پی ڈاکٹر میڈ واچ کی تعارفی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں