بلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا گیا تو اس نے کہیں منفی پانچ اور کہیں مثبت پانچ ریڈنگ اوپر یا نیچے ظاہر کی۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے جب جب آپ کو بلڈ پریشر ناپنا ہو تو گھڑی کا ایک بٹن دبائیں جس سے دباؤ کے تحت ربڑ کا ایک حصہ نیچے سے ابھرتا ہے اور کلائی پر دباؤ ڈال کر بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے۔
بی پی ڈاکٹر میڈ کو سال 2022 کی عمدہ طبی ایجادات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ دن میں کسی بھی وقت بلڈ پریشر معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یہ نیند کے دورانئے اور معیار پر بھی نظر رکھتی ہے۔
یوں اسے دنیا میں طبی معیار کے تحت بلڈ پریشر بتانے والی پہلی گھڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اگرچہ اس کی ایف ڈی اے منظوری کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ عین ایف ڈی اے معیارات کے تحت کام کرتی ہے۔ گھڑی کسی بھی وقت بلڈپریشر بتاکر آپ کے ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایجاد سات روز تک کام کرسکتی ہے۔

لیکن اس کے علاوہ بھی یہ بھرپور انداز میں دیگر طبی معیارات پربھی نظر رکھتی ہے۔ اس کے اوپر اور نیچے ہوا بھرنے والے غبارے نما ابھار بنائے گئے ہیں۔ جیسے ہی آپ بلڈ پریشر معلوم کرنے کا بٹن دباتے ہیں دونوں اوپر اور نیچے سے کلائی پر دباؤ ڈال کر درست بلڈ پریشر بتاتے ہیں۔


اس کے علاوہ واک، ورزش اور نیند کے معمولات کو بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد افراد اسے خرید کر استعمال کرچکے ہیں۔ 95 فیصد افراد اس کی کارکردگی سے مطمییئن بھی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اب اس کا نیا ماڈل بنایا گیا ہے جو پیداواری مراحل میں ہے۔
بی پی ڈاکٹر میڈ واچ کی تعارفی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago