کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں!

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں، تو آج ہی اس مقصد کے لئے کھیرے کا ان طریقوں سے استعمال شروع کردیں۔کھیرے تو آپ کھاتے ہوں گے مگر اس کا محدودمقدار میں استعمال موٹاپے سے کسی حد تک چھٹکارا دلوا سکتا ہے۔
ہم بتارہے ہیں آپ کو کھیرے کھانے کے چند ایسے طریقے جو آپ کے وزن اور کولیسٹرول میں کمی پیدا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
لیکن یہ خیال رہے کہ صرف کھیرا کھانے پر غور نہ کریں بلکہ دیگر صحتمند غذاؤں کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ کھیرے کی کثیر مقدار آپ کے دماغ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
1: ناشتے میں استعمال
صبح کی شروعات انڈہ پراٹھا سے کرتے ہیں تو ٹھیک ہے کرلیجئے مگر اگر بہترین نتائج چاہئیں تو ایک آدھ دن آپ تیل والی اشیاء کو ناشتے میں خصوصی طور پر استعمال نہ کیجئے۔
کھیرے کو صبح دہی کے ساتھ کھائیں، اس سے آپ کا پیٹ بھاری پن سے بھی بچے گا اور جسم کی زائد چربی بڑھنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔اس کا مستقل استعمال فاضل مادوں اور کولیسٹرول کی شکایت بھی دور کردے گا۔
2: دن کے 12 بجے کھیرے کا جوس بناکر پئیں
12 بجے کے وقت ضرور ایک مرتبہ پئیں ، یا اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو صبح ناشتے کے بعد ہی جوس کو بناکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور پانی کی جگہ دن بھر استعمال کریں۔
اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہوگی ، وزن کی شکایت بھی دور، جلدی خرابی اور کولیسٹرول بھی رفع دفع ہوتا نظر آئے گا۔
جوس کا طریقہ
کھیرے کو دھو لیں ، بغیر چھلا کھیرا ، پانی ،آدھی کالی مرچ اور لیموں کا رس بلینڈر میں ڈالیں گھمائیں ، لیجیئے ہوگیا تیار آپ کا جوس۔
3: دوپہر اور رات کے کھانے میں
دوپہر اور رات کے کھانے میں کوئی بھی غذا کھائیں اس کے ساتھ کھیرا سلاد کے طور پر لازمی استعمال کریں،چاہیں تو لیموں کا رس بھی ڈال لیں کھیرے پر اور کھٹا کرلیں ذائقے کے طور پر۔
4: شام کے اسنیکس
شام میں اسنیکس بھی آپ ضرور کھائیں کوئی بات نہیں لیکن اسنیکس کے ساتھ کھیرا آدھا ہی کھائیں لیکن استعمال ضرور کریں۔
اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ کر سمجھ رہے ہیں کہ وزن میں کمی ہوگی تو یہ محض بیوقوفی ہوگی۔اگرمندرجہ بالا مقدار سے آپ کھانے میں کھیرے کے استعمال کو بڑھائیں اور زیادہ تیل والے کھانوں سے اجتناب رکھیں تو ماہرین کے مطابق سات دن میں ہی آپ کو تھوڑا بہت لیکن فرق لازمی دکھائی دے گا۔