حکومت کی اولین ترجیح انتخابی اصلاحات ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ یہ کہنا بے بنیاد ہوگا کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انتخابی اصلاحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ آئین کی پاسداری نہیں کرے گا تو عوام کو کیسے کہہ سکتے ہیں آئین کی پاسداری کریں۔