متنازعہ ویڈیو وائرل: عامر لیاقت کا سخت ردعمل سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان،سیاسی کارکن اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کا اپنی لیک نازیبا ویڈیو پر موقف سامنے آگیا۔عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟

جواب یہ ہے کہ جن کی زمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے، ان کا مؤقف کیاہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟


انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے کہاکہ اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں ، بے شرم ہیں جونکاح کرتے ہیں!
عامر لیاقت نے لکھا کہ اب دیکھیے گا کتنئ آوازیں بلند ہوں گی !!!کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ۔