موسم گرما کا اہم پھل جامن اور اس کے فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم گرما میں ایک اہم پھل جامن بھی ہے جس کے انسانی صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد ہیں، جو کہ نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ جامن کے ساتھ ساتھ اس پھل کی گھٹلیاں اورپتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
ہم سب عام طور پرجامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دیتے ہیں حالانکہ جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔آپ جامن کی گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔
آج ہم آپ کو اس اسٹوری میں جامن کے فوائد بتا رہے ہیں ۔
جامن گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پیئیں۔جامن شوگر کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے، جامن ذیابیطس کی علامات جیسے پیاس کی شدت اور بار بار پیشاب کی حاجت کو کم کرتا ہے۔جامن کی گھٹلیاں سکھاکر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تین ماشہ سادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جامن میں موجود وٹامن اے، سی اور آئرن، خون میں ہوموگلوبن یعنی سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے۔جامن کھانے سے آکسیجن بھی بڑھتی ہےپیشاب کی زیادتی کو کم کرتاہے مثانہ کی کمزوری دور کرتاہے۔
جامن میں موجود اینٹی بیکٹیریل خواص دانتوں اور مسوڑوں کے انفیکشن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کمر اور پیروں کے دردسے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بناکر کھائیں ۔ملیریا مچھر کے کاٹنے کے بعد جسم میں داخل ہونے والے وائرس یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے جامن ملیریا کی علامات بھی کم کرتا ہے۔
اگر آنکھوں سے پانی نکلتاہو یا موتیا آرہا ہو تو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں ۔جامن کے پتوں کو سکھا کر پیس کے ان کا پاؤڈر بھی بنایا جاتا ہے جو ٹوتھ پاؤڈر کی طرح استعمال کرنے سے منہ کی بدبو اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت کو کم کرتا ہے۔
جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔چکنی جلد کیلئے جامن کا پلپ،جو کا آٹا،آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھو لیں۔