صبا قمر نے جَلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جَلد شادی کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کی فلم ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کی ہیروئن، ’زبیدہ‘ صبا قمر شادی کے موضوع پر شرمانے اور چہرہ چھپانے لگ گئی ہیں۔

فلم کی پروموشن پر موجود صبا قمر نے انکشاف کیا کہ اُنہیں اب کھانا بنانا خصوصا آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔صبا قمر کی وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ ’ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔‘

اس سوال پر صبا قمر کے چہرے پر شرمیلی ہنسی کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ ’بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقعی بہت شرم آ رہی ہے۔‘دوسری جانب ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں صبا قمر کے ہاتھوں پر مہندی لگی دیکھنے کا بہت انتظار ہے۔‘
شادی کی تقریبات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی، اُنہیں بہت سارے لوگ شادی پر نہیں پسند، بس اپنے قریبی لوگ ہوں اور شادی کی خبر وائرل کرنے کے لیے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔‘