فلم میکرز کو اپناحق مانگتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، مایا علی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں سنیما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے کے معاملے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔مایا علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فلم میکرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز کس طرح اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کے وہ اصل میں مستحق ہیں۔‘
It’s sad to see how all the film producers are asking for what they actually deserve. It was just a matter of a week, I appreciate all the producers and actors who put their soul, time and effort into rebuilding a cinema industry especially after “Covid”.
— Maya Ali (@mayaali07) May 11, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ صرف ایک ہی ہفتے کی تو بات تھی۔‘مایا علی نے لکھا کہ’ان تمام پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تعریف کرتی ہوں جنہوں نے، خاص طور پرکورونا کے بعد سنیما انڈسٹری کی تعمیر نو میں اپنی جان، وقت اور محنت لگائی۔‘
اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’آئیے اس انڈسٹری کو انفرادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ساتھ مل کر دوبارہ بنائیں۔‘
Lets build this industry with unity not on the basis of individuality.
— Maya Ali (@mayaali07) May 11, 2022
واضح رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
لیکن سینما گھر مقامی پروڈکشنز پر غیر ملکی پروڈکشنز کو ترجیح دے رہے ہیں، فلم میکرز پاکستانی فلموں کیساتھ اس غیر منصفانہ سلوک پر شکایات کرتے نظرآرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کئی روز سے بحث جاری ہے۔