احمد علی بٹ، دانیہ شاہ پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے اُن کی نجی ویڈیوز لیک کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی اس طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل رہی ہے۔‘


اداکار نے دانیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اُن کے نام سے بھرپور شہرت حاصل کی، ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ’ یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’ویکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔‘
احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔‘

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کر دیں

عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔
دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔‘