شاہین شاہ آفریدی کی وطن واپسی

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی وطن واپس آرہے ہیں۔ایک بیان میں مڈل سیکس کاؤنٹی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس جا رہے ہیں۔
مڈل سیکس کاونٹی نے کہا کہشاہین آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف جون میں وائٹ بال سیریز کی وجہ سے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے برطانیہ گئے ہوئے تھے۔