کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، موبائل صارفین کے لیے پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیلولر کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق جاز، زونگ اور ٹیلی نار کی طرف سے جنوری 2022ءمیں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ دکانداروں اور ریٹیلرز کے مطابق سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے۔

دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا ہے کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50روپے سے 100روپے کر دیا ہے۔ مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10سے 25روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ کال پیکجز کی قیمت میں 40روپے سے 100روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10سے 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منی بجٹ میں تحریک انصاف کی حکومت نے سیلولر کمپنیوں پر عائد ’وِد ہولڈنگ ٹیکس‘ میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا تھا، جس کے سبب کمپنیوں کی طرف سے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

3 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

3 hours ago