کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے مصروف ترین علاقے صدر کے مصروف ترین مقام کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شواہد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ جیسے ہی گاڑی گزری اسی دوران زور دار دھماکا ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

4 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

12 mins ago

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

21 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد…

29 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم…

37 mins ago

علی خان کو کاجول کیساتھ متنازع رومانوی مناظر پر بیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول…

59 mins ago