قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا امکان روشن

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا امکان روشن ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر ہے، 2 سال بعد پروازوں کی دوبارہ بحالی کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی حکام مئی یا جون میں پاکستان آئیں گے، اور سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے، ایجنسی حکام فلائٹ سیفٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن ایجنسی بھی آڈٹ کرنے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں کی جلد بحالی کا امکان ہے، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کے یورپی حکام سے مثبت رابطے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ مارچ میں سڈنی، آسٹریلیا کے لیے بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔#

Recent Posts

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

1 min ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

16 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

20 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

25 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

35 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

38 mins ago