اسلام آباد، ایف الیون ٹو سے گھر کا نوکر مالک کی بیوی لے کر فرار ، مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو سے گھر کا نوکر مالک کی بیوی لے کر فرار ہو گیا . پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ آصف حسین نے تھانے جا کر اپنا موقف اختیار کیا کہ مسمی آصف حسین ایف الیون ٹو سٹریٹ نمبر 29 ہاوس نمبر 303A میں عرصہ قریب ایک سال سے رہائش پذیر ہوں .
میرے ساتھ میری والدہ اور میری بھابھی اور بیوی نوشین آصف ہمراہ تین بچے رہتے ہیں . میں کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں . میری بیوی نوشین آصف کے ساتھ میرے سابقہ ملازم عامر کے ناجائز تعلقات تھے . جس کی وجہ سے میں نے عامر کو نوکری سے فارغ کردیا تھا . مگر میری غیر موجودگی میں میری بیوی سے ملنے آتا تھا . گزشتہ روز حسب معمول میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا کہ میری والدہ نے مجھے تقریبا تین بجے کال کر کے بتایا کہ نوشین آصف گھر میں موجود نہ ہے .

جس پر میں گھر آیا اور کمرے وغیرہ کو چیک کیا تو میری بیوی کو میرے سابقہ ملازم عامر نے بہلا پھسلا کر زنا کے لیے اغوا کر لیا ہے . مزید گھر چیک کرنے پر میری بیوی کے ساتھ نقدی بیس پچیس لاکھ روپے اور طلائی زیورات تقریبا دو تولے وہ بھی ساتھ لے گیا ہے . قانونی کاروائی کرکے میری بیوی کو بازیاب کروایا جائے . تھانہ شالیمار پولیس نے نامزد ملزم عامر کے خلاف مقدمہ نمبر 300/22بجرم 496A درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں