اسلام آباد، ایف الیون ٹو سے گھر کا نوکر مالک کی بیوی لے کر فرار ، مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو سے گھر کا نوکر مالک کی بیوی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ آصف حسین نے تھانے جا کر اپنا موقف اختیار کیا کہ مسمی آصف حسین ایف الیون ٹو سٹریٹ نمبر 29 ہاوس نمبر 303A میں عرصہ قریب ایک سال سے رہائش پذیر ہوں۔
میرے ساتھ میری والدہ اور میری بھابھی اور بیوی نوشین آصف ہمراہ تین بچے رہتے ہیں۔میں کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں۔میری بیوی نوشین آصف کے ساتھ میرے سابقہ ملازم عامر کے ناجائز تعلقات تھے۔جس کی وجہ سے میں نے عامر کو نوکری سے فارغ کردیا تھا۔مگر میری غیر موجودگی میں میری بیوی سے ملنے آتا تھا۔گزشتہ روز حسب معمول میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا کہ میری والدہ نے مجھے تقریبا تین بجے کال کر کے بتایا کہ نوشین آصف گھر میں موجود نہ ہے۔

جس پر میں گھر آیا اور کمرے وغیرہ کو چیک کیا تو میری بیوی کو میرے سابقہ ملازم عامر نے بہلا پھسلا کر زنا کے لیے اغوا کر لیا ہے۔مزید گھر چیک کرنے پر میری بیوی کے ساتھ نقدی بیس پچیس لاکھ روپے اور طلائی زیورات تقریبا دو تولے وہ بھی ساتھ لے گیا ہے۔قانونی کاروائی کرکے میری بیوی کو بازیاب کروایا جائے۔تھانہ شالیمار پولیس نے نامزد ملزم عامر کے خلاف مقدمہ نمبر 300/22بجرم 496A درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Recent Posts

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

4 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

10 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

23 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

36 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

44 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

48 mins ago