گرمی دانوں کو کیسے دور بھگائیں؟ جانیئے 3 آسان طریقے

کراچی (قدرت روزنامہ)گرمی کے موسم میں بچوں سمیت بڑوں کو بھی گرمی دانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے . گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ خارج نہیں ہوپاتا .


اس کے علاوہ دانوں کی وجہ گرم اور مرطوب آب و ہوا، موٹے کپڑے بھی ہوسکتے ہیں .
آپ ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ کر ٹکڑے کر کے اسے پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر لگالیں اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے .

کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں اور یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے .

اس کے علاوہ ملتانی مٹی گرمی دانوں کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں، 10 منٹ کے لیے اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں پھر پانی سے دھو لیں .

ایلو ویرا جیل پانچ سے دس گرمی دانوں والی جگہ پرلگائیں اور تھوڑی دیر بعد اسے پانی سے دھو لیں،یہ روزانہ دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں