کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی،شہر قائد کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا، اس سے زائد جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، 16 مئی تک گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق دادو، لاڑکانہ، سکھر میں پارہ 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ میں پارہ 44 سے46ڈگری سینٹی کو چھو سکتا ہے۔ڈاکٹرسردارسرفراز نے گرمی سے بچاؤ کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے باسی 11 سے 4 بجے کے دوران باہر نکلنے میں احتیاط کریں، گرمی کے باعث توانائی کی طلب بھی بڑھ جائے گی۔