شہناز گِل کو بھی ’پسوڑی‘ کا رنگ چڑھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کو بھی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے . جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب انجوائےکیا جا رہا ہے .


بھارتی متعدد فلم و ٹی وی اداکاراؤں کے بعد اب خبروں میں چھائی رہنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل نے بھی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)


اس ویڈیو میں شہناز گِل سُرخ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اس گانے پر ان کی جانب سے اداکاری بھی خوب کی گئی ہے . دوسری جانب اداکارہ شہناز گِل بہت جَلد سلمان خان عرف سلو بھائی کے مدِ مقابل فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی .
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے . پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں