شہناز گِل کو بھی ’پسوڑی‘ کا رنگ چڑھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کو بھی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب انجوائےکیا جا رہا ہے۔
بھارتی متعدد فلم و ٹی وی اداکاراؤں کے بعد اب خبروں میں چھائی رہنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل نے بھی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔

اس ویڈیو میں شہناز گِل سُرخ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اس گانے پر ان کی جانب سے اداکاری بھی خوب کی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ شہناز گِل بہت جَلد سلمان خان عرف سلو بھائی کے مدِ مقابل فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

16 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago