بھارتی فلم میں دنانیر مبین کا مشہور ڈائیلاگ کاپی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نئی فلم’بھول بُھلیاں2‘ کے اسکرپٹ میں 5 سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل میم بننے والی دنا نیر مبین کے مشہور ڈائیلاگ کو بھی شامل کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نئی آنے والی فلم’بھول بھولیاں2‘ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس میں اداکار کارتک آریان کو دنانیر مبین کا مشہور ڈائیلاگ’پاوری ہورہی ہے‘ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی لیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ’دنانیر ان پر کاپی رائٹ مار دینا‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ پاکستانیوں کو کاپی کیے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔‘
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’عجیب بات یہ ہے کہ انڈینز، پاکستانیوں کو کاپی کرکے پاکستانیوں سے زیادہ مشہور ہوجاتے ہیں، چاہے ڈائیلاگ ہوں یا گانے ہوں۔‘