حکومت لندن میں ہے، یہاں ڈالر 193 روپے کا ہوگیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت لندن میں ہے یہاں ایک ڈالر 193 روپے کا ہوگیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا گیا ہے۔


فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’حکومت لندن میں بیٹھی ہے اور یہاں ایک ڈالر 193 روپے کا ہو گیا ہے، پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔‘
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ مذاق بند کریں، عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔‘