کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے سپورٹ ملتی ہے، کراچی نے بہت بُرے دن دیکھے ہیں، وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے .
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، چھپنے نہیں دیں گے .
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں کرائم انڈیکس نیچے لے کر آئے ہیں، سیف سٹی پر عمل درآمد میں کچھ ایشوز ہیں، کوشش ہوگی جلد شروع کرائیں . وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صدر میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک نوجوان شہید ہوا، 10 لوگ زخمی ہوئے، دو شدید زخمی ہیں .
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ہلاک چینیوں کی یاد میں کل صبح تقریب ہوئی تھی، شام کو واقعہ ہوگیا . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ظالم ہیں، انسان بھی نہیں حیوان ہیں، نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنا ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے لوکل ایشوز ہیں، جنہیں لوگ استعمال کرتے ہیں .