دوستوں کے ساتھ رومانوی مناظر فلم بند کرانے میں زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں، ہانیہ عامر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے انٹرویوکے دوران کیا۔ہانیہ عامر اور علی رحمان کانام پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں دونوں ہی نہ صرف بہترین ماڈل ہونے کے ساتھ باصلاحیت اداکار ہیں۔

18 2 2 200x300

18 3 2 300x225

ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے سب سے پہلے فلم جانان میں ایک ساتھ کام کیا جہاں ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیاگیا۔
تاہم یہ خوبصورت جوڑی دوبارہ فلم پردے میں رہنے دومیں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی جہاں فلم کی کہانی اور ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے فلم کی کہانی اور اور اس کی تشہر کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

18 4 1 300x134

18 5 1 240x300

ہانیہ عامر کا کہنا تھا میں علی رحمان کو کافی عرصے سے جانتی ہوں ہم بہت اچھے دوست ہیں جہاں تک بات ہے اس فلم کی کہانی کی تو یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر بہت کم بات کی جاتی ہے لہذا اس فلم کے ذریعے اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

18 6 1 300x132

18 7 1 300x150

رومانوی سین کی فلبندی کےحوالے ہانیہ عامر کا کہناتھا کہ دوستوں کے ساتھ اس طرح مناظر کو عکس بند کرانے میں زیادہ بہتر محسوس کرتی ہیں نہ کہ کسی اجنبی شخص کے ساتھ۔

جبکہ اس فلم کی تشہیر کے لئے ایک نہات مضحکہ خیز طریقہ اپنایا گیا جس میں ہانیہ عامر اور علی رحمان ڈھول کے ساتھ رات میں کسی بھی اجنبی مہندی کی تقریب کو تلاش کر رہے تھے جہاں وہ اچانک اس میں داخل ہوکر سب کو حیران کردیں۔ اس حوالے سے انہیں ایک مہندی کی تقریب نظر آئی اور وہ وہاں ڈھول کے شور کرتے ہوئے داخل ہوگئے لوگ انہیں دیکھ پہلے تو حیران ہوئے پھر انہوں نے اپنی آنے فلم کی تشہر کی اس طرح یہ فلم پردے میں رہنے دو کی تشہرکے لئے یہ انوکھا انداز اپنایا۔