فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں فرح خان اور ان کے شوہر حسن جمیل گجر کے خلاف انکوائری کے لیے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کیے گئے تھے جس پر اب جواب موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروایا جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے۔مشتبہ بینک اکاؤنٹ کی معلومات کے لیے مختلف حکومتی اور پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہو گا،نیب کی جانب سے ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے۔

نیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف اکاؤنٹیبلٹی لاء کی سیکشن 19 کے تحت معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

فرح کے قانونی مشیر اسد رسول کا کہنا ہے کہ 30 جون 2018ء کو فرح خان کے اثاثے 70 کروڑ 16 لاکھ 52 ہزار تھے، 30 جون 2021 تک اثاثوں کی مالیت 75 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ہو گئی۔تحریک انصاف کی حکومت میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ 18 کا اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابقہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پرلاہور نیب نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا اور ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیا ہے۔نیب کی جانب سے مختلف بینکوں سے فرخ خان کے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

3 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

3 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

3 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

3 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

4 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago