وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ لندن قیام میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ن لیگ کا وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا۔
پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی تھی۔واضح رہے کہ لندن میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی حسن نواز کے دفتر میں پارٹی اجلاس ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت اور سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں نواز شریف کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔