باکسر عامر خان نے پروفیشنل باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی لیجنڈ باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر میں پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
باکسر عامر خان نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اب دستانے لٹکانے کا وقت آ گیا ہے۔

عامر خان نے 17 سال کی عمر میں 2004 کے ایتھنز اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، انیوں نے 2009 میں یوکرین کے اینڈری کوٹلنک کو شکست دے کر آئی بی ایف لائٹ ویلٹر کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔عامر خان نے ورلڈ باکسنگ ایمیچر کا ٹائٹل 2011 میں اپنے نام کیا تھا۔
عامر خان مجموعی طور پر 40 فائٹس کے لئے باکسنگ رنگ میں داخل ہوئے جن میں سے 34 فائٹ اپنے نام کی اور 6 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، عامر خان نے 2005 پروفیشنل باکسنگ کو اپنایا۔اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا ہے جو 27 سال پر محیط ہے۔
عامر نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ان ناقابل یقین ٹیموں کا جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا اس محبت اور حمایت کے لیے جو انہوں نے مجھے دکھایا ہے۔
عامرخان کی آخری لڑائی طویل المدتی حریف کیل بروک کے خلاف تھی جہاں انہیں فروری میں مانچسٹر میں چھٹے راؤنڈ میں رکنے کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ ہفتے بروک کے ریٹائر ہونے کے بعد 35 سالہ برطانوی باکسر تازہ ترین برطانوی باکسر بن گیا جب کہ ٹائیسن فیوری کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ ڈیلین وائیٹ کو شکست دینے کے بعد اس کھیل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

14 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

22 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

28 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

32 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

36 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

39 mins ago