پی ایس ایل 7 سے پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع ہوا . پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے ہونے والا نیٹ پرافٹ تقریباً دو ارب روپے سے زائد ہے .


ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی سی بی کے پاس پندرہ بلین ریزروز ہیں . اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں بارہ ارب روپے تھے .
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 اور پی ایس ایل 6 میں اکاؤنٹنگ لاس سات سو ملین روپے کا ہوا ہے . کوویڈ 19 کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں اور تقریبا ایک ارب روپے کے اخراجات برادشت کیے .

. .

متعلقہ خبریں