شیخ خلیفہ بن زید النہیان آخری عالمی رہنما تھے جن سے شہید بینظیر نے 2007 میں ملاقات کی تھی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کا متحدہ عرب امارات میں استقبال کیا جب کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان وہ آخری عالمی رہنما تھے جن سے 2007 میں متحدہ عرب امارات سے نکلتے وقت بینظیر نے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کا سن کر گہرا رنج ہوا۔پاکستان ایک عظیم دوست اور متحدہ عرب امارات ایک وژنری رہنما سے محروم ہو گیا۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کی عوام سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان آج انتقال کر گئے۔صدارتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان 13 مئی کو انتقال کر گئے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ 3 روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 73 سال کی عمر میں انتقال کیا،وہ 1948 میں پیدا ہوئے تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زید کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے یو اے ای کے لیے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بنایا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دور میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہوں نے یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

Recent Posts

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

4 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

21 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

27 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

33 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

38 mins ago