حکومت کا آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے آئندہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا عندیہ دے دیا ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ قانون میں گنجائش موجود ہے اور نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے تاہم ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی ملک میں عام انتخابات کروانے کے لیے 6 سے 7 ماہ تک کا وقت مانگا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا ، اس حوالے سےعدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی سپریم کورٹ بار کی درخواست پر لارجر بنچ بننے کی امید ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی ، اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے پاس کسی کی بھی سزا کو ختم ، کم یا معطل کرنے کا اختیار ہے ، مریم نواز اس وقت عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی جب کہ نواز شریف کو آئندہ انتخابی مہم کی قیادت کرنی چاہیے جس کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کے پاس کسی کی بھی سزا کو ختم ، کم یا معطل کرنے کا اختیار ہے ۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ، جس کے بعد اب نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago