فاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں، عمران خان آج ہرصورت سیالکوٹ پہنچیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے اور ہمارا مقصڈ حقیقی آزادی کی پرامن تحریک نے ہرصورت آگےبڑھناہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کے جذبات کوپرامن رکھا ہوا ہے اور سیالکوٹ بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ دےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں انہوں نےہرجگہ جلسے کیے لیکن اس طرح کبھی مخالفین کے خلاف کارروائیاں نہیں کی گئی، یہ اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں تونتائج کے ذمےداریہ خودہونگے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے اس کے ماسٹر پلانز کون ہیں، اور اس قسم کی کارروائیوں کے بعد لندن پلان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرچکے ہیں اور جس دن عوام نے فیصلہ کرلیا آپ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔