کسی شک و شبہے میں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں، عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شک و شبہے میں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جلسے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
I will be going to Sialkot today, let there be no doubt. What Imported Govt did in Sialkot against our ldrship & workers is outrageous, but not unexpected. This bunch of criminals out on bail & their convict mafia boss in London have always used fascist tactics against opponents
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022
عمران خان کا کہنا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، مجرموں کا یہ ٹولہ ضمانت پر ہے۔‘
چیئرمین عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ’ لندن میں بیٹھے مجرم نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسے پر کہنا تھا کہ پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنی بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟