سہیل خان نے سیما سے بھاگ کر شادی کی تھی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں سہیل خان اور سیما خان نے بھاگ کر شادی کی تھی؟سابق جوڑے نے شادی کے 24 سال بعد گزشتہ روز، 13 مئی کو طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

سہیل خان کی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کی شوٹنگ کے دوران سیما سچدیو سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کو بے انتہا محبت ہو گئی لیکن سیما کے گھر والوں کی طرف سے ان کے رشتے کی مخالفت کی گئی جس کے بعد دونوں شادی کرنے کے لیے بھاگ گئے تھے۔
سہیل خان اور سیما کی محبت کی کہانی:
سیما اور سہیل خان کی محبت فلمی کہانی کی طرح تھی، سلمان خان، ارباز خان اور کاجول کی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے سیٹ پر سہیل اور سیما کی پہلی ملاقات ہوئی۔
دہلی کی رہنے والی سیما فیشن ڈیزائننگ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ممبئی شفٹ ہوئی تھی اور جَلد ہی انہوں نے سہیل سے ڈیٹنگ شروع کردی تھی۔سیما کے گھر والے، اُن کے اور سہیل خان کے رشتے کے خلاف تھے، انکار کے باوجود، وہ دونوں گھر سے فرار ہو گئے تھے اور پر شادی کر لی۔ اسی دن شام کو ان کا نکاح ہوا تاہم سیما اور سہیل دونوں کے گھر والوں نے ان کے رشتے اور شادی کو قبول کر لیا۔
بعد ازاں انہوں نے 2000ء میں بیٹوں نروان اور 2011ء میں یوہان کو اپنی زندگیوں میں خوش آمدید کہا۔
سیما اور سہیل کی طلاق:
سہیل خان اور سیما خان مبینہ طور پر 2017ء سے الگ رہ رہے ہیں۔دونوں کو گزشتہ روز 13 مئی کو ممبئی میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جب اُنہوں نے طلاق کی درخواست دائر کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈرائع نے بتایا ہے کہ طلاق کے فیصلے سے متعلق جوڑی نے کسی کو مطلع نہیں کیا، دونوں نے ایک ساتھ اس فیصلے کو نجی رکھنے اور طلاق دائر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔