شہری اپنا قربانی کے لیے خریدا گیا بیل لے کرپشاور میٹرو بس سٹیشن پہنچ گیا، ٹکٹ دینے کا مطالبہ، مضحکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق عملے نے اس آدمی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا اورسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا . اس نوجوان کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جواس واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا . انہوں نے بعد ازاں یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی . اس واقعے کے متعلق بی آر ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ٹک ٹاک پر موجود اس ویڈیو کی مدد سے شہری کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . ترجمان کا کہنا تھا کہ ”بی آر ٹی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے . “
. .پشاور بی آر ٹی میں شہری قربانی کا جانور لے آیا . کارڈ بنانے کے کاونٹر پر گیا کہ مجھے اس جانور کو ساتھ لیکر جانا ہے . pic.twitter.com/HXegiEaoH8
— Lewanay چشمـــــــــش (@lewanay28) July 8, 2021